شاپنگ مال سے خاتون گرفتار، تفتیش کے دوران ایسا انکشاف کہ پولیس کے بھی پیروں تلے زمین نکل گئی

شاپنگ مال سے خاتون گرفتار، تفتیش کے دوران ایسا انکشاف کہ پولیس کے بھی پیروں ...
شاپنگ مال سے خاتون گرفتار، تفتیش کے دوران ایسا انکشاف کہ پولیس کے بھی پیروں تلے زمین نکل گئی
سورس: Pixabay

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زبردستی جسم فروشی پر مجبور کی گئی دو خواتین کو بازیاب کرالیا۔

بھارتی ٹی وی نیوز 18 کے مطابق مخبر کی اطلاع پر تھانے پولیس نے ایک شاپنگ مال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کیا۔ اس سے تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ وہ جسم فروشی کا ریکٹ چلاتی ہے۔ پولیس نے اس کے اڈے پر چھاپہ مار کر وہاں موجود دو لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔ 

انسپکٹر مہیش پائل نے بتایا کہ ان دونوں لڑکیوں کو ملزمہ نے زبردستی اس کام میں دھکیلا اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کیا ۔ ملزمہ کے خلاف انسدادِ انسانی سمگلنگ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -