شعیب اختر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان میں کیا چیز دکھائی دینے لگی ہے؟ دلچسپ بات کہہ دی

شعیب اختر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان میں کیا چیز دکھائی دینے لگی ہے؟ ...
شعیب اختر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان میں کیا چیز دکھائی دینے لگی ہے؟ دلچسپ بات کہہ دی
سورس: Instagram/imshoaibakhtar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر بھی اسلام آبادیونائیٹڈ کے اعظم خان کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں، کھلاڑی نے پی ایس ایل میں پروفارمنس کے باعث اپنا لوہا منوا لیا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان نے حالیہ دنوں میں جس انداز سے طوفانی اننگز کھیل کر یونائیٹڈ کو فتوحات دلائی ہیں، انھوں نے شعیب اختر کو خاصا متاثر کیا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اعظم خان کو ذمہ دار شخص پایا، وہ اننگز بناتا ہے، اس کے علاوہ وہ میڈیا کو بھی عمدگی سے ہینڈل کرتا ہے، میں سب 20 برس قبل کھیلتا تھا تو میڈیا میں بولتے ہوئے کوئی پروا نہیں کرتا تھا لیکن آج کل میڈیا بھی آپ کی ذمہ داری کا حصہ ہے جس انداز سے اعظم بات کرتا ہے مجھے اس میں قائدانہ صلاحیتیں بھی نظر آتی ہیں۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL Expert Opinion -