'کراچی اور کوئٹہ ایک جیسی ٹیمیں ہیں ، نہ اچھی بیٹنگ ،نہ باؤلنگ، سابق کرکٹر سلیم ملک کا تبصرہ

'کراچی اور کوئٹہ ایک جیسی ٹیمیں ہیں ، نہ اچھی بیٹنگ ،نہ باؤلنگ، سابق کرکٹر ...
'کراچی اور کوئٹہ ایک جیسی ٹیمیں ہیں ، نہ اچھی بیٹنگ ،نہ باؤلنگ، سابق کرکٹر سلیم ملک کا تبصرہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق قومی کرکٹر سلیم ملک کا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز دونوں ٹیمز ایک جیسی ہی ہیں، نا اچھی بیٹنگ ہے نہ باؤلنگ۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو دونوں ٹیمز کی طرف سے کوئی خاص پرفارمنس نظر نہیں آرہی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دونوں ٹیمز کیلئے کرو یا مرو کی صورتحال ہے، کیونکہ دونوں ٹیمز بہت بری طرح سٹرگل کر رہی ہیں۔  عامر کراچی کا واحد اچھا باؤلر ہے جو وکٹس بھی لے رہا ہے اور سکور بھی نہیں دے رہا۔ عامر بہت جان مار رہا ہےاور محنت کر رہا ہےلیکن باقی کی ٹیم ساتھ نہیں دے رہی۔ اس کے علاوہ اس ٹورنامنٹ میں سب سے اچھی پرفارمنس عماد وسیم کی ہے، محمد نواز کی کارکردگی پر بھی کوئی شک نہیں مگر اس ٹورنامنٹ کو دیکھا جائے تو جس طرح عماد  نے جان ماری ہے کہ میرے مطابق تو  سب سے بہتر  کارکردگی اسی کی ہے۔

مزید :

PSL -PSL Expert Opinion -