رشتے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد دم توڑ گئے
اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) رشتے کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ کے نیتجے میں خاتون سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود کے نواح میں واقع گاؤں ایل 64 میں رشتے کے جھگڑے پر متحارب گروپوں میں پستولیں چل گئیں، اس دوران خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئے۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں اور شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔