الیکشن خواتین کے حقوق کے لئے لڑ رہی ہوں،عائشہ احد ملک
لاہور ( الیکشن سیل) خواتین کے حقوق کے لئے الیکشن لڑ رہی ہوں حلقے کے لوگوں کی محبت نے مجھے یہاں سے الیکشن لڑنے پر مجبور کیا میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں صرف عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر آئی ہوں حلقہ این اے 119کی آزاد امیدوار عائشہ احد ملک کا گوالمنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب، گزشتہ روز این اے 119کی آزاد امیدوار عائشہ احد ملک نے گوالمنڈی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کے حقوق کی آواز اٹھانے کے لئے سیاست میں آئی ہوں حلقے کے عوام ہی میری اصل طاقت ہیں میری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے میں صرف عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ لے کر آئی ہوں میرا انتخابی نشان ہد ہد ہے اس پرندے کا ذکر قرآن پاک میں ہے گوالمنڈی کے عوام کی مشکور ہوں جنہوں نے میرا شاندار استقبال کیا۔ گوالمنڈی کے رہائشی ملک عامر، میاں خالد شجاع چیئرمین ککے زئی، شیخ کاظم، اعجاز اپل اور اہل محلہ کے خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے عائشہ احد ملک کا شاندار استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ عائشہ احد ملک اپنے کارکنوں کے ہمراہ جہاں سے بھی گزرتی ہیں عوام کی کثیر تعداد انہیں دیکھنے کے لئے امڈ آتی ہے۔