مخلص حکمران منتخب ہوئے تو ہی الیکشن کے بعد ملکی تقدیر بدلے گی، عوامی رائے

مخلص حکمران منتخب ہوئے تو ہی الیکشن کے بعد ملکی تقدیر بدلے گی، عوامی رائے
مخلص حکمران منتخب ہوئے تو ہی الیکشن کے بعد ملکی تقدیر بدلے گی، عوامی رائے

  

لاہور (رانا جاوید اقبال/ الیکشن سیل) 11مئی کے بعد پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے اگر حکمران مخلص آئے تو ملک کی تقدیر ضرور بدلے گی۔ اگر روز گار ملنا شروع ہو جائے اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے تو ضرور بدلے گی۔ سلمان اختر نے بتایا ہے کہ 11مئی کو ہمارے ملک کی تقدیر کے بدلنے کا دن ہے۔ اس دن ہم لوگوں کی لٹیروں اور چوروں سے جان چھوٹ جائے گی۔ اور آنے والی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہو گی اور نواز شریف کے دور میں ہمیشہ روز گاراور غریب کو روٹی ملی ہے۔ معیشت دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑی ہوگی۔ لہذا سوفیصد ملک کی تقدیر بدلے گی۔ راشد نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کے خاتمے کے بعد انشاءاللہ پاکستان کی تقدیر بدلے گی کیونکہ آنے والی حکومت کو اچھی طرح اندازہ ہو گیا ہے کہ پچھلی حکومت کو شکست کیوں ہوئی۔ اگر آنے والے حکمرانوں کی پاکستان میں ترقی کی پالیسی اچھی ہوئیں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی تقدیر بدلے گی۔ حاجی منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچھلی حکومت نے جس طرح عوام کے ساتھ سلوک کیا ہے۔ اب عوام کی دعائیں رنگ لا رہی ہیں۔ پرانی حکومت کسی صورت میں واپس نہیں آنے والی اگر نئی حکومت اور نئے چہرے آئے تو ہر صورت پاکستان کی تقدیر بدلے گی اور پاکستان میں 11مئی کو اس کی ترقی کا سورج طلوع ہو گا عوام کو بھی اچھی بات کی امید رکھنی چاہئے۔ ٹرن آﺅٹ زیادہ سے زیادہ لینا چاہئے پھر یہی پاکستان اور اس کی عوام کے حق میں بہتر ہو گا۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳