عوام کی تمام امیدیں عمران خان سے ہیں، اسلم اقبال
لاہور(الیکشن سیل) گذشتہ روز حلقہ 148 یوسی 106 بھٹی پارک میں سابقہ وزیر سیاحت میاں اسلم اقبال نے کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔ میٹنگ میں مختلف یوسی کے سابقہ کونسلر اور ہزاروں لوگوں اور بچوں نے بھی شرکت کی میاں اسلم اقبال نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اب تک جوعوام سے وعدہ کیے ہیں وہ اقتدار کے ابعد ن تمام وعدوں کوپورا کریں گے عوام اب ان پرانے چہروں کو دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہیں ہر طرف اندھیراہی اندھیرا نظر آرہا ہے اب ان کی تمام تر آخری اُمیدیں عمران خان سے ہیں عمران خان ان کے جذبات سے نہیں کھیلے گے ملک میں لوڈشیڈنگ کامسئلہ دن بدن بڑھتاجارہاہے اگر سابقہ حکومتیں ان پر توجہ دیتی تو شاید آج یہ نیاپاکستان بنانے کی ضرورت نہ پڑتی بلکہ افسوس جو بھی اقتدارمیں آیا پاکستانی عوام سے جھوٹے وعدے کرکے چلے گئے اور ساتھ ساتھ اس ملک کو معاشی طور پر کمزور کرگئے گھر گھر میں لڑائی جھگڑا ہے لوگ ایک دوسر ے کو مارنے پر آئے ہیں اس کی وجہ صرف اور صرف غربت اور بے روزگاری ہے جب تک اس ملک میں بجلی نہیں ہوگی کوئی انڈسٹری نہیں چلے گی جب انڈسٹری تباہ ہوجائے گی تو ایکسپوڑٹ بھی بند ہوجائے گی انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب کم ازکم لوگوں میں شعور آجاناچاہیے انلٹیروں اور چال باز کو پہچان لیں جنہوں نے پانی بجلی گیس کا ستایاناس کردیاہے اب یہاں تک ہم رات کو اپنے پوسٹر اور فیلکس علاقوں میں لگاتے ہیں صبح ہونے تک سارے پوسٹر اور فیلکس اُترجاتی ہیں وہ لٹیر اور چال باز غلط طریقے سے دوبارہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں لیکن ہم بڑے حوصلے اور صبر سے برداشت کررہے ہیں میں لوگوں سے بھر پورامیدکرتاہوں عمرا ن خان اور اس کی پارٹی کے تمام ممبر کو ووٹ دے کر کامیاب کریں تاکہ ہم اقتدار میں آکر ان تمام مسائل کو حل کرسکے اگر آپ کے ووٹ عمران خان کو جائیں گے تو ہمارے بہت سارے منشور ہیں جو عوام کی بہتری اور اس ملک کی ترقی کے لئے ہیں میٹنگ کے آخر میں لوگوں نے میاں اسلم اقبال کے حق میں نعرے لگاکر بھر پور طریقے سے ان کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا