منتخب ہو کرلوگوں کے مسائل حل کرناترجیح ہوگی، حاجی نادر خان
لاہور (الیکشن سیل) حاجی نادر خان پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدار پی پی 149کی یوسی 84میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ 11مئی کو آپ میرا ساتھ دیں اور مجھے منتخب کروائیں اور میں بعد میں پورے پانچ سال آپ کی خدمت کروں گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی غریبوں کی جماعت ہے اور ہماری پارٹی نے غریبوں کیلئے ہی قربانیاں دی ہیں اور انشاءاللہ ہماری قربانیوں کا لہو ضرور رنگ لائے گا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے مجھے پانچ سال میں جو ترقیاتی کام کروائے ہیں ان کا ریکارڈ پورے پاکستان میں موجود ہیں۔ ہماری پارٹی لوٹنے والوں میں سے نہیں بلکہ غریب لوگوں پر خرچ کرنے کیلئے ہم انشاءاللہ بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کریں گے اور ملک میں جو بحران پیدا ہوچکے ہیں ان کا خاتمہ کریں گے۔ یہ جو آج کل ہمیں انرجی بحرانوں کا سامنا ہے انشاءاللہ ہماری حکومت آنے دیں ہم 2سالوں میں ہی توانائی کے بحران کو ختم کردیں گے اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری لائیں گے۔ میرا حلقے کی عوام کیلئے صرف یہی پیغام ہے کہ 11مئی کو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں اور جو آپ کے قیمتی ووٹ کا حق دار ہوگا اس کو ضرور یاد رکھیں اور تیر کے نشان پر ہی مہر لگاکر پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کروائیں اور انشاءاللہ جسے ہماری پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگام کے ذریعے غریبوں کی مدد کی ہے سی طرح ہم نوجوانوں کیلئے بھی بے روزگاری کے خاتمے کے لئے مختلف سکیمیں شروع کریں