عمران خان کا ڈرون گرانے کے حوالے سے بیان مضحکہ خیز ہے، سروے

عمران خان کا ڈرون گرانے کے حوالے سے بیان مضحکہ خیز ہے، سروے
عمران خان کا ڈرون گرانے کے حوالے سے بیان مضحکہ خیز ہے، سروے

  

لاہور (بابر بھٹی/الیکشن سیل) ملک کو چلانے کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ عمران خان ڈرون طیارہ گرانے کے حوالے سے بیان دے کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ یہ غلط بیانی ہے۔ ڈرون طیارہ گرانا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار لاہور کے شہریوں نے روز ”پاکستان“ کے ایک عوامی سروے کے دوران خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق خالد کمبوہ اچھرہ کے رہائشی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کر سکتے کیونکہ اپنے ملک کو چلانے کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان کی حکومت ایسے اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عمران خان نے ڈرون طیارہ گرانے کے حوالے سے جھوٹ بولا ہے۔ ایسا نہیں کرسکتے۔ مظفر علی شمع روڈ کے رہائشی نے کہا ہے کہ یہ غلط بیانی ہے اور عمران خان کو نہیں چاہئے کہ وہ اس وقت ملک کے حالات پہلے ہی بہت خراب ہیں۔ ایسی بات کرنی چاہئے شاہد اقبال نے کہا ہے کہ ایسا بالکل ہونا چاہئے اگر ایران ایسا کرسکتا ہے تو ہم کو بھی کر گزرنے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے ہم بھی ایٹمی طاقت ہیں۔ مگر ایران ایک منظم قوم بن چکی ہے۔ عامر بھٹی نے کہا ہے کہ ڈرون طیارہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ہماری ایئر فورس اس کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مگر اس کے بعد کے حالات اور اثرات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے وہ ہمارے لئے ناقابل برداشت ہونگے ہم ابھی ان حالات میں نہیں ہیں کہ ایسے اقدامات کو برداشت کر سکیں۔ کیونکہ ہم نے امریکہ سے کئی کروڑ ڈالر قرض لیا ہوا ہے۔ اور ہماری معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ بجلی اور دیگر ضروریات ہمارے ملک میں ناپید ہیں۔فراز خالد نے کہا ہے کہ عمران خان صرف قبائلی علاقوں سے ووٹ حاصل کرنے کیلئے ایسے بیانات دے رہے ہیں۔ ان کو قبائلی لوگوں کے جذبات سے نہیں کھیلنا چاہئے۔ اس بات کو وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ کاظم رضا نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے روٹی مانگ کر کھاتے ہیں پہلے اس کی تابعداری سے نکلنا ہے۔ پھر ایسے اقدام کرنے چاہئے۔ پاکستان کی پالیسی میں اگر ایسا کرنا ہے تو پھر عوام ان کے ساتھ ہے۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳