کوہاوہ کی کرسچن کمیونٹی کا تحریک تحفظ پاکستان کی حمایت کا اعلان

May 06, 2013

لاہور(چوہدری حسنین/ الیکشن سیل) تحریک تحفظ پاکستان کے نامزد امیدوار رانا محمد تنویر پی پی 155کی قیادت میں گزشتہ روز 2 کارنر میٹنگ اور ایک جلسہ کا انعقاد ہوا جس میں کوہاہ کے کرسچن کمیونٹی اور معزیز کے رانا تنویر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور 11 مئی کو اس فیصلہ کا فیصلہ ہم آپ کو منتخب کروانے سے ہو گا پیر کالونی گلی نمبر 4 والٹن کے معززین رانا محمد حنیف المکہ پریس، حاجی ماسٹر محمد حنیف، رانا ابراہیم، رانا شفیق، جمیل گجر و دیگر نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سے اپنا تعلق توڑ کر رانا محمد تنویر کی حمایت کا اعلان کر دیا، شوکت ٹاﺅن میں کارٹر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے رانا محمد تنویر کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے اپنے اندر میں چنا ہے اور میں عوام کا منتخب کردہ امیدوار ہوں اور انشاءاللہ مجھے امید ہے کہ 11 مئی کا سورج ہماری جیت لے کر طلوع ہو گا۔ کوہاوہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ پاکستان اقتدار میں آ کر ملک میں تمام بحرانوں کا خاتمہ کریگی۔ اور سب سے پہلے منتخب ہو کہ اس حلقے میں بنیادی سہولتیں تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادا کروں گا۔ علاقے میں ایک سرکاری ہسپتال بناﺅں گا، اور سرکاری سکول بناﺅں گا اور تمام حلقے کی عوام کو پینے کے صاف پانی کےلئے ہم ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واٹر فلٹر لگواﺅں گا آج سے مختلف سیاستدانوں نے کوہاوہ کے علاقہ کو مسلسل نظر انداز کیا ہے لیکن میں اس جیسا نہیں کروں گا۔ کیونکہ میں انہی عوام میں سے ہوں اور مجھے عوام نے منتخب کیا ہے۔

مزیدخبریں