یوسی 143کے مکین پانی ،بجلی گیس ودیگر ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم

یوسی 143کے مکین پانی ،بجلی گیس ودیگر ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم
یوسی 143کے مکین پانی ،بجلی گیس ودیگر ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم

  



لاہور (چودھری حسین/الیکشن سیل) یونین کونسل 143 میں واقع کاہنہ ریلوے اسٹیشن کے قریب کے رہائشی پینے کے پانی بجلی، گیس اور صفائی دیگر ضروریات زندگی کی سہولتوں سے محروم ہے۔ سیاست دانوں اور عوامی لیڈروں سے بے زار نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ووٹ کاسٹ کریں یا نہ کریں ان لوگوں نے ہمارے لئے کچھ نہیں کرنا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عاشق نے بتایا ہے کہ یہاں پر پینے کا پانی انتہائی گندا اور بدبو دار ہے۔ کئی بار شکایات کیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اب لوگوں نے خود اپنے گھروں میں بور کروا لیا ہے۔ طالب حسین نے بتایا ہے کہ یہاں پر گندگی اس قدر ہے کہ بیان نہیں کی جا سکتی۔ ہفتہ میں ایک دو دن صفائی کرتے ہیں اور کوڑا اٹھا کر چلے جاتے ہیں۔ جبکہ دکاندار اور رہائشی خود ہی اپنی دکانوں کے آگے سے صفائی کرتے رہتے ہیں۔ عزیز احمد نے بتایا ہے کہ پچھلے کچھ عرصہ سے یہاں پر بھی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ جیسے کہ کاہنہ جانے کیلئے ایک خطرناک عمل تھا۔ جس کی تعمیر کی گئی سڑکوں کو کشادہ کیا گیا۔ اور ریلوے لائن پر پھاٹک کو ڈبل کر دیا گیا۔ ان سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ الیکشن قریب قریب ہیں۔ خضر حیات نے بتایا ہے کہ پہلے کی نسبت کئی کام ہو چکے ہیں۔ اور پنجاب حکومت کے کئی اقدام تو بہت اچھے رہے ہیں مگر ان کی دوبارہ حکومت آئی تو امید ہے کہ مزید آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جیسے کہ میٹروبس اور دیگر پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر وغیرہ اچھے کام ہیں۔

مزید : الیکشن ۲۰۱۳