فضل کالونی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،ڈکیتی چوری کی واردتیں معمول

فضل کالونی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،ڈکیتی چوری کی واردتیں معمول
فضل کالونی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،ڈکیتی چوری کی واردتیں معمول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (محمد نواز سنگرا/الیکشن سیل) فضل کالونی کے علاقہ میں گندے پانی کے جوہڑ، پینے کا پانی نایاب، سڑکیں پھوٹ پھوٹ کا شکار۔ سیکورٹی کا نظام ناکارہ چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر تفصیلات کے مطابق شبلی ٹاﺅن کے علاقہ فضل کالونی میں رہائشی ڈاکٹر افضل نے بتایا ہے کہ یہاں پر سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے پانی سڑکوں پر کھڑا ہو کر جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔واسا والوں کو بار بار شکایات کیں گئیں مگر انہوں نے ایک نہیں سنی۔ منظور حسین نے بتایا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظام کی وجہ سے علاقہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ جس کی وجہ سے مچھر کی افزائش بہت زیادہ ہے اور ڈینگی پھیلنے کا بھی خدشہ ہے۔ رات کو لوڈشیڈنگ کے دوران مچھر سونے نہیں دیتے اور ان کی وجہ سے بچے بھی بہت بیمار رہتے ہیں۔ قاسم ضیاءنے بتایا ہے کہ پانی گندا آ رہا ہے۔ جس میں سیوریج کا پانی شامل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ پانی کا پائپ بہت پرانا ہے اور گندا پانی اس میں گھس کر نلکوں میں آ جاتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔ شریف الدین نے کہا ہے کہ یہاں پر سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ سٹریٹ لائٹ نہیں ہے۔ جو لگی ہیں وہ خراب ہیں۔ اور یہاں پر چوری ڈکیتی کی روزانہ 4،6 وارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہے۔ یہ علاقہ ڈاکوﺅں کیلئے جنت کی حیثیت رکھتا ہے۔ فیصل بٹ نے بتایا ہے کہ اس علاقے میں پہلے تو کبھی کوئی سیاست دان نہیں آیا تھا۔ مگر اب چکر لگا رہے ہیں۔ دفاتر کھولنے کیلئے رقم اور کرسیاں وغیرہ بھی دے رہے ہیں۔ مگر جیتنے کے بعد ان کی شکلیں بھی نظر نہیں آئیں گی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے علاقہ کی تمام سڑکوں اور گلیوں کو پختہ کیا جائے اور سیوریج کے نظام کو دوبارہ تعمیر کیاجائے۔