دو برس تک کرکٹ کے ویران میدان آباد ہوجائینگے، ذکاءاشرف

دو برس تک کرکٹ کے ویران میدان آباد ہوجائینگے، ذکاءاشرف

لاہور(آئی اےن پی) پاکستان پرامید ہے کہ آئندہ 2برسوں میں اس کے ویران کرکٹ کے میدان پھرسے آبادہوجائیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاءاشرف کا ایک انٹروےومیں کہناہے کہ بین الاقوامی کرکٹ آئندہ ایک سے 2برس میں بحال ہو جائے گی اورپاکستانی میدان ایک بارپھر سے آباد ہو سکیں گے۔پاکستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں کھیل نہ ہونے سے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑا۔جس کی وجہ نیوٹرل وینیوزپراخراجات کی ذیادتی اورآمدن کم ہوجاناہے۔یادرہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ گزشتہ 4برس سے معطل ہے۔پاکستانی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرہونے والے حملے کو جواز بناکرروکاگیاکرکٹ کا کھیل پاکستان کاپسندیدہ ترین کھیل مانا جاتاہے۔ذکاء اشرف کا کہناتھا کہ حالات بڑی حد تک بہتر ہوگئے ہیںجس کی وجہ سے ہم آئندہ ایک سے دوبرس کے دوران پھرپاکستانی میدانوں میں بین الاقوامی ٹیموں کے مقابلے دیکھ سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی