ڈربی ریس میں امریکی گھڑ سوار نے میدان مار لیا

ڈربی ریس میں امریکی گھڑ سوار نے میدان مار لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کینٹکی(نیٹ نیوز) امریکی ریاست کینٹکے میں ہونے والی ڈربی ریس میں امریکی گھڑ سوار جیول روزیریو نے میدان مار لیا۔ انہیں بیس لاکھ ڈالر کا انعام دیا گیا۔ ان کا گھوڑا مسلسل پانچ ریسیں جیت کر ڈربی کراو¿ن کا حقدار بن گیا۔ امریکی شہر کے چرچل ڈاو¿ن ہل ریسنگ کورس پر ایک سو انتالیسویں کینٹکی ڈربی ریس ہوئی، مڈ کیٹگری پر مشتمل ریس میں دنیا کے انتہائی تیز رفتار انیس گھوڑوں میں مقابلہ تھا لیکن فیورٹ تھے تین، گولڈ سول اورب۔ ریوولوشنری کیچڑ کے ریسنگ ٹریک پر اورب نے تمام گھوڑوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریس میں کامیابی پر اورب کے رائیڈر امریکا کے جوئل کو دو ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔ لگاتار پانچ ریسیں جیتنے کے بعد اورب امریکن ڈربی کراو¿ن کا حقدار بھی بن گیا۔