متنازعہ فیصلہ کے خلاف جلد اپیل دائر کرینگے ،ممتاز یوسف

متنازعہ فیصلہ کے خلاف جلد اپیل دائر کرینگے ،ممتاز یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) ٹینس فیڈریشن میانمر میں ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سری لنکا کے ریفری کے متنازعہ فیصلہ کے خلاف آئندہ چند روز تک لندن میں آئی ٹی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں اپیل دائر کی جائیگی ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ممتاز یوسف نے بتایا کہ فیڈریشن نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ڈیوس کپ ٹائی میں سری لنکا کے ریفری کے خلاف ڈیوس کپ کمیٹی کو اپیل کی تھی تاہم انہوں نے سری لنکن کے ریفری کے حق میں فصیلہ دیا سیکرٹری نے کہا کہ اس مرتبہ آئی ٹی ایف بورڈ آف ڈائریکٹر میں اپیل آئندہ چند روز تک داخل کر ائینگے اور آئی ٹی ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹر کو پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سید کلیم امان خود اس صورتحال سے آگاہ کرینگے ۔ ممتاز یوسف نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ یہ فیصلہ پاکستان کے حق میں آئے گا۔