آئی پی ایل، کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

آئی پی ایل، کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں آج آمنے سامنے

  



موہالی(نیٹ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) میں آج کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیمیں بھارتی پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، موہالی چندی گڑھ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم 14 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کنگز الیون پنجاب 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹورنامنٹ میں کل پہلا میچ راجستھان رائلز اور دہلی ڈیئرڈیولز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ممبئی انڈینز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی