ویسٹ انڈیز کا چیمپئنز ٹرافی کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

ویسٹ انڈیز کا چیمپئنز ٹرافی کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان

سینٹ لوشیا(نیٹ نیوز) ویسٹ انڈیز نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیرن سیمی کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ ڈوئن براوو کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ڈیرن سیمی ٹیسٹ اور ٹی 20 کے کپتان برقرار رہیں گے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں ڈوئن (براوو کپتان)، دنیش رام دین (نائب کپتان و وکٹ کیپر)، ٹینو بیسٹ، ڈیرن براوو، جونسن چارلس، کرس گیل، جیسن ہولڈر، سنیل نارائن، کیرن پولارڈ، روی رامپال، کیمار روچ، ڈیرن سیمی، مارلن سیموئلز رام نریش سروان اور ڈیون سمتھ شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی 6 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم گروپ بی میں پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی