اعصام اور جولین پ±رتگال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے
لزبن ( نیٹ نیوز) ٹینس اسٹار اعصام الحق اور جولین رویر پ±رتگال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں اعصام کی جوڑی نے اٹلی کی جوڑی کو شکست دی۔پ±رتگال میں جاری ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل ڈبلز میں دلچسپ مقابلہ ہوا۔ اعصام الحق کی جوڑی نے اطالوی کھلاڑیوں کے خلاف پہلے سیٹ میں چھ چار سے فتح سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور چھ چار سے اعصام روجر کو ہرایا لیکن تیسرے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی نے شاندار اور جارحانہ سٹروکس کھیلے اور کامیابی اپنے نام کی۔ پاک ڈچ جوڑی کی فتح کا اسکور چھ چار ، چار چھ اور دس چھ رہا۔ اس سے پہلے اعصام الحق کی جوڑی نے اپنے سابق بھارتی ساتھی روہن بھوپانہ کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں زیر کیا تھا۔