ورلڈ کپ میں ایشیائی ٹیموں کی مزید شمولیت ضروری ہے‘ فیفا صدر

ورلڈ کپ میں ایشیائی ٹیموں کی مزید شمولیت ضروری ہے‘ فیفا صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور(نیٹ نیوز) فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ایشیاءکی مزید ٹیموں کی شمولیت ضروری ہے‘ معاملہ اجلاس میں اٹھائیں گے اس کیلئے یورپ اور امریکہ کی ٹیموں میں کمی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بورڈ کی آمدنی کا 50 فیصد ایشیاءپورا کرتا ہے۔ یورپ تو صرف 20 فیصد دیتا ہے اسلئے ایشیاءکی مزید ٹیمیں ورلڈ کپ میں شامل کی جانی چاہئیں۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے نومنتخب صدر شیخ سلمان نے کہا ہے کہ ہماری مزید نمائندگی کی ضرورت ہے۔ بلاٹر نے ان کی حمایت کی ہے۔ اگرچہ ورلڈ کپ 2014ء بہت ہی قریب ہے لیکن ہمیں مستقبل پر نظر رکھنا ہوگی۔ ہماری ٹیموں کی کارکردگی گذشتہ سالوں میں اچھی رہی ہے۔ امید ہے ورلڈ کپ میں جگہ مل جائے گی۔