کراچی کے مکاچوک سے نائن زیروآنیوالے راستے بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عزیز آباد مکاچوک سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کی طرف جانیوالے راستے بند کردیئے گئے ہیں اور پولیس نے عوام کو ہدایت کی کہ بارہ مئی تک متبادل راستے اختیار کریں ۔ شہر قائد میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے متحدہ کے دفتر کی طرف جانیوالے راستے بند کردیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ عائشہ منزل اور یاسین آبا دسے آنیوالے شہری بھائی جان چوک اور فرزانہ دواخانہ کا راستہ اختیار کریں ۔