پرویز مشرف نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا

پرویز مشرف نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، عدالت نے معاملہ ...
پرویز مشرف نااہلی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ، عدالت نے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائیکورٹ کے فل بنچ نے پرویز مشرف کی نااہلی کیخلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس عمرعطاءبندیال کو بھجوادیاہے ۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے مشرف کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے موقف اپنایاکہ اے پی ایم ایل نے الیکشن کابائیکاٹ کردیا ہے ، پرویز مشرف انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے ، مشرف کی ذات پر آئین شکنی کا الزام ختم ہوناچاہیے جس پر فاضل عدالت نے ریمارکس دیے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو نااہلی سے کچھ لینا دینا نہیں ، آپ صرف آئین توڑنے کاالزام غلط ثابت کرناچاہتے ہیں ۔ وکیل صفائی کی طرف سے اثبات میں جواب آنے پر عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا۔