پی آئی اے زندہ باد۔ ۔ ۔ قومی ایئرلائن نے ایک اور”‘ معجزہ“ کردکھایا

پی آئی اے زندہ باد۔ ۔ ۔ قومی ایئرلائن نے ایک اور”‘ معجزہ“ کردکھایا
 پی آئی اے زندہ باد۔ ۔ ۔ قومی ایئرلائن نے ایک اور”‘ معجزہ“ کردکھایا

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی طرف سے مسافروں کا سامان دوسرے سٹیشن پر چھوڑ آنے اور پرواز کی تاخیر وغیرہ کی خبریں تواکثرملتی رہتی ہیں لیکن اِس مرتبہ قومی ایئرلائن اسلام آباد سے فرینکفرٹ جانیوالی بزرگ خاتون کو فرینکفرٹ کی فضاءسے گھماپھرا کر واپس لاہورلے آئی ہے اور خاتون کو فرینکفرٹ بھیجنے کیلئے ایک مرتبہ پھر لاہور سے اُس کے سفر کے آغاز کے مقام یعنی اسلام آباد بھیج دیاگیاہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق 70سالہ خاتون مسافر تین مئی کو اسلام آباد سے فرینکفرٹ کیلئے پرواز میں سوار ہوئی لیکن وہاں نامعلوم وجوہات کی بناءپر اُترنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور واپس ہفتہ کو لاہور پہنچ گئی ۔ دودن سفر میں رہنے کے بعد خاتون کو لاہور سے واپس اسلام آباد بھیج دیاگیاہے جہاں سے وہ دوبارہ فرینکفرٹ جانے کیلئے اپنے سفر کا آغاز کرے گی ۔ اس سارے واقعے سے متعلق خاتون مسافر یا ایئرپورٹ حکام کا براہ راست موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس