پرویز مشرف فرار کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا

پرویز مشرف فرار کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو طلب ...
پرویز مشرف فرار کیس: اسلام آبادہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے پرویز مشرف فرار کیس میں ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سابق فوجی صدر کی ضمانت منسوخی اور عدالت کے گرفتاری کے حکم کے باوجود پرویزمشرف کے فرار ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وفاق کی طرف سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طارق جہانگیری پیش ہوئے ۔ عدالت نے وزارت داخلہ کے نمائندے کی پیشی کیلئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کردی اور آئی جی کیخلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پیشی تک سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں