مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان نہیںکریں گے: مولانا عبدالعزیز

مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان نہیںکریں گے: مولانا عبدالعزیز

  



لاہور(پ ر ) لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے اور نہ ہی کریں گے ۔ مسلم لیگ ن کا سیاسی کردڈار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمارے دکھ اور کرب کے لمحات میں ہم سے رابطہ کیا نہ ہی لالا مسجد اور جامعہ حفصہ کے شہدا کے ورثا کیلئے کبھی ہمدردی کا اظہار کیا اور نہ ہی محبت کے دو بول بولے۔ انہوںنے کہا کہ م سمجھتے ہیں کہ ملک میں جاری سسٹم کسی طرح بھی قومی اور عوامی مسائل کے حل کا ضامن نہیں بلکہ اس سے مسائل بڑھے ہیں۔ اس سسٹم ے مایوسی اور بے چینی کو جنم دیا اور لو گ مسائل کی آگ میں جلتے نظر آئے ہیں لہذا جو سسٹم لوگوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک چھڑکنے کا باعث ہو تو ایسے سسٹم کو کیسے سپورٹ کرسکتے ہیں۔

مزید : صفحہ اول