نوازاور عمران طالبان کے نمائندے بن کر گھوم رہے ہیں ، قمرزمان کائرہ

نوازاور عمران طالبان کے نمائندے بن کر گھوم رہے ہیں ، قمرزمان کائرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لالہ موسیٰ(اے پی اے)پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کہتے ہیں نواز شریف اور عمران خان طالبان کے نمائندے بن کر گھوم رہے ہیں عوام کسی جھوٹے شخص کو اقتدار میں نہیں آنے دیں گے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شریف برادران راتوں رات سمجھوتہ کر کے سعودی عرب چلے گئے۔ روزہ رسول میں بیٹھ کر جھوٹ بولنے والے صادق اور امین کیسے ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان طالبان کے نمائندے بن کر گھوم رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ پانچ سال میں تھانہ کلچر اور طالبان کی سوچ پروان چڑھی۔ نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صرف تین نہیں تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنا ہے۔آج چپے چپے پر پاکستان کا پرچم لہرا رہا ہے، غیر یقینی صورتحال ہوگی تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔ لالہ موسیٰ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ترقیاتی کام ہمیشہ پیپلزپارٹی کے دورمیں ہوئے، آج پاکستان کے چپے چپے میں ملک کا پرچم واپس لہرا رہا ہے، ایک ٹوٹتا ہوا ملک ہمارے حوالے کیا گیا، ہم نے بکھرتے ہوئے ملک کو مضبوط بنای، اگر غیر یقینی صورتحال ہوگی تو ملک میں انتشار پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک سڑک بناکر نعرے لگائے جارہے ہیں، کیا پنجاب میں قتل و غارتگری رک گئی ہے، پورے صوبے کا بجٹ ایک شہر پر لگ جائے تو باقی صوبے کا کیا ہوگا۔

مزید :

صفحہ اول -