جنرل کیانی ملازمت میں توسیع نہیں مانگیں گے،سب سے سنیئر جرنیل کو آرمی چیف بنایا جائیگا:نوازشریف

جنرل کیانی ملازمت میں توسیع نہیں مانگیں گے،سب سے سنیئر جرنیل کو آرمی چیف ...

  



میانوالی،نئی دہلی (اے پی اے)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ فوج وفاقی حکومت کا ادارہ ہے اور چیف آف دی آرمی سٹاف اس کے تحت کام کرتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہو رہا تو وہ اقتدار میں آکر اس عمل کو یقینی بنائیں گے۔ایک بھارتی ٹی وی سے انٹرویو میں انہوں آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے۔ اگلے آرمی چیف کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سب سے سینئرجرنیل اگلا آرمی چیف ہوگا۔ پرویزمشرف کی سزا پر فوج کے ردعمل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ فوج پرویز مشرف کے غیر آئینی اقدام سے خود کو دور رکھے گی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ اقتدار میں آکر ڈیوڈ ہیڈلی، ممبئی حملے اور کارگل سمیت تمام واقعات کی تحقیقات کرائیں گے۔ کارگل جنگ میں ملوث تمام جرنیلوں کیخلاف تحقیقات کرائیں گے اور اس کے نتائج سے بھارت کوبھی آگاہ کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف بندوق کی زور پر نہیں جیتی جا سکتی۔ تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان پالیسی معاملات کے بارے میں ناتجربہ کار ہیں۔ہمارے پچھلے دور میں امریکا اور بھارت کے ساتھ تعلقات سمیت تمام پالیسیاں سول حکومت بناتی تھی۔ دوبارہ اقتدار میں آئے تو بھی ایسا ہی ہوگا۔ ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ ڈیوڈ ہیڈلی کے ممبئی حملوں کے متعلق اعترافی بیان اور ممبئی حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے متعلق ایک سوال پر میاں نواز شریف نے کہا کہ ایسے بیانات کی تصدیق کے بغیر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ کارگل سمیت تمام واقعات کی انکوائری ہونی چاہئے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف بندوق کی زور پر نہیں جیتی جا سکتی۔ تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانا ہوگا۔

 میاں نواز شریف نے میانوالی کے علاقہ پپلاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے مداریوں ، اناڑیوں اور کھلاڑیوں کی نہیں ۔ ہم نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی، ایٹم بم بھی بنایا ہے۔ ان کے دور حکومت میں ملک کی تقدیر بدل رہی تھی، بے روزگاری اور غربت ختم ہورہی تھی، اقتصادی ترقی کی دوڑ میں بھارت بھی ہمارے پیچھے تھا، بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان نے 6 حملے کئے، سبز پرچم اور ملکی پاسپورٹ کی عزت ہورہی تھی لیکن آج ملک انتہائی خراب دور سے گزر رہا ہے، ہم ایک ایٹمی ملک ہیں اور یہاں لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔اسی لئے وہ کہتے ہیں کہ 11 مئی انتخابات کا دن نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے، عوام کاغذ پر نہیں ملک کے مقدر پر مہر لگائیں گے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے بجلی کا بحران پیدا کرکے قوم پر ظلم کیا اور زرداری صاحب اس میں مزید اضافہ کیا، ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں تو مسلم لیگ (ن)، نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف اشتہار چلاتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے خلاف یہ مداری ، اناڑی اور کھلاڑی ایک ہوگئے ہیں لیکن 11 مئی کو عوام متحد ہوکر ان سے حساب لے گی۔ مسلم لیگ (ن) ہی ہے جو ملک کے بحرانوں کا خاتمہ کرے گی۔ دریں اثناءپپلاں میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو عوام نے ووٹ کسی اور ڈبے میں ڈال دیا تو پھر اندھیرے آ جائینگے ¾ پاکستانی سبز پرچم اور پاسپورٹ رسوا ہورہے ہیں ¾ دنیا میں پاکستان کی عزت بحال کرائیں گے ¾ پاکستان کے ساتھ ظلم کر نے والے پرویز مشرف اور زر داری سے 18کروڑ عوام حساب لیں گے ¾ مخالفین کے پاس بیچنے کےلئے کوئی سودا نہیں ¾ کھلاڑی ¾مداری ¾ اناڑی ملکر ہمارے خلاف اشتہاری مہم چلا رہے ہیں ¾پہلے بھی پاکستان بدلا تھا آئندہ بھی بدلیں گے ¾ کشکول لے کر کسی کے پاس نہیں جائیں گے ¾ پاکستان کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرینگے ¾ باتیں کر نے والوں کو کیا معلوم خوشحالی اور ترقی کیا ہوتی ہے ¾ عوام شیر پر مہر لگائیں انشاءاللہ ہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے ۔ اللہ ملک کی تقدیر بدل رہا تھا غربت اور جہالت ختم ہورہی تھی پاکستان بہترین ملک بن رہا تھا ترقی میں پاکستان سب سے آگے تھا روپیہ سب سے مضبوط تھا بنگلہ دیش ¾ بھارت ¾ سری لنکا ¾ نیپال ¾ بھوٹان اور مالدیت سب پاکستان سے پیچھے تھے ہم سب سے آگے تھے میں وہی دور لانے کا متمنی ہوں۔ نواز شریف نے کہاکہ گیارہ مئی الیکشن کا دن نہیں پاکستان کی تقدیر بدلنے کا دن ہے عوام نے کاغذ پر نہیں پاکستان کے مقدر پر مہر لگانی ہے شیر پر مہر لگائیں گے تو اللہ تعالیٰ پاکستان کا مقدر بدلے گا یہ باتیں کھلاڑی مداری اناڑی نہیں نواز شریف کررہا ہے ملک کو مداریوں اور اناڑیوں کی ضرورت نہیں پاکستان کی پہلے بھی خدمت کی ہے آئندہ بھی کریں گے ہمارے پاس تجربہ ہے پاکستان کو پہلے بھی بدلاتھا اور آئندہ بھی بدلیں گے موٹر وے بنایا ¾ چشمہ نیوکلیئر پلانٹ بنایا ¾ سڑکیں بنائیں ¾ پاکستان میں ترقی کا پہیہ چل رہا تھا پاکستانی پرچم کی عزت ہورہی تھی پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہورہی تھی اللہ نے موقع دیا تو قسمت بدل جائےگی کیا معلوم میانوالی تک بھی موٹر وے پہنچ جائے پاکستان ایٹمی ملک ہے لوڈشیڈنگ نے عوام کی مت مار دی ہے اٹھارہ ¾ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے نواز شریف نے کسانوں ¾ نو جوانوں اور مزدوروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کیسے زندگی گزار رہے ہو ۔ گیارہ مئی کو مداریوں ¾ کھلاڑیوں کا حساب لیں گے میانوالی کے عوام بھی حساب لیںگے۔ نیوکلیئر چشمہ کی رائیلٹی کے حوالے سے نواز شر یف نے کہاکہ مثال کے طورپر اگر 100کروڑ روپے رائلٹی ہے اس کے بدلے میں 1000کروڑ ویسے ہی یہاں کے لوگوں کومل جائے تو بہترہے، میانوالی کے گردو نواح میں سوئی گیس دینگے، ہماری حکومت بنی تو چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ میں مقامی لوگوں کو ملازمت کا کوٹہ دینگے ۔

مزید : صفحہ اول