پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی دماغی موت واقع ہوچکی ہے، ڈاکٹروں نے تارہ رپورٹ جاری کردی

پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی دماغی موت واقع ہوچکی ہے، ڈاکٹروں نے تارہ رپورٹ ...

نئی دہلی(این این آئی) چندی گڑھ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پاکستانی قیدی ثناءاللہ کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ان کی دماغی موت واقع ہوچکی ہے۔ ثناءاللہ سے ملاقات کیلئے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے بھارتی وزارت خارجہ سے اجازت طلب کرلی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کے ترجمان کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب اجازت کا انتظارہے۔ اجازت ملتے ہی سلمان بشیر چندی گڑھ ہسپتال کا دورہ کریں گے۔دوسری جانب چندی گڑھ اسپتال کی طرف سے جاری ہونے والی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ کے مطابق قیدی ثنااللہ کی دماغی موت ہوچکی اور ان کی اعصابی بحالی کا کوئی امکان نہیں۔میڈیکل رپورٹ پر ڈاکٹر ایس این میتھورایا، ڈاکٹر وائی۔ کے۔ بیٹرا اور پروفیسر ٹیروما کے دستخط ہیں۔

مزید : صفحہ اول