ایفیڈرین کوٹہ کیس: ملزم انجم شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

ایفیڈرین کوٹہ کیس: ملزم انجم شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
ایفیڈرین کوٹہ کیس: ملزم انجم شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد منشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزم انجم شاہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔ راولپنڈی کی انسدا دمنشیات کی عدالت نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے اور ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزم علی موسیٰ گیلانی کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ انجم شاہ گرفتارہوچکاہے ، اُسے وعدہ معاف گواہ بنادیاگیاہے ، میرے موکل الیکشن میں حصہ لینے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے ۔فاضل عدالت نے ملزم انجم شاہ کے بلاضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت دس جون تک ملتوی کردی ۔

مزید : راولپنڈی