ججز نظربندی کیس: پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت آٹھ مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ مقامی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت چھ مئی کو ہوناتھی لیکن جج کوثر عباس زیدی کی دودن کی رخصت کی وجہ سے بغیر کسی کارروائی کے سماعت ملتوی کردی گئی ۔دوسری طرف پولیس نے نامکمل چالان پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرادیا۔