کندھکوٹ میں گیس پائپ لائن تباہ ، گدو پاور پلانٹ اور متعدد علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل
کشمور(مانیٹرنگ ڈیسک) کندھکوٹ کے قریب شرپسند عناصر نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردی جس کی وجہ سے متعددعلاقوں میں گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق کندھکوٹ میں کچے کے علاقے گبلوس میں دوکنوﺅں میں دھماکے ہوئے جس کی وجہ سے گدو پاور پلانٹ کو بھی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ۔