بھارتی کھیر” سیدھی “ہوہی گئی ۔ ۔۔ ۔ سربجیت سنگھ کے جاسو س اور دہشتگرد ہونے کا اعتراف کرلیا

بھارتی کھیر” سیدھی “ہوہی گئی ۔ ۔۔ ۔ سربجیت سنگھ کے جاسو س اور دہشتگرد ہونے ...
بھارتی کھیر” سیدھی “ہوہی گئی ۔ ۔۔ ۔ سربجیت سنگھ کے جاسو س اور دہشتگرد ہونے کا اعتراف کرلیا

  



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی انٹیلی جنس افسر نے پاکستان میں ہلاک ہونیوالے اپنے جاسوس کی آخری رسومات کے بعد اُ س کے جاسو س ہونے کا اعتراف کرلیااور انکشاف کیاکہ 90ءکی دہائی میں بھارت نے پاکستان میں کئی خفیہ آپریشن کیے ۔ بھارتی اخبار”ہندوستان ٹائمز“نے ایک سابق بھارتی انٹیلی جنس کا حوالے دیتے ہوئے اعتراف کیاکہ سربجیت سنگھ ریسرچ اینڈانائلسز ونگ(را) کا خفیہ ایجنٹ تھا، اُ س نے نوے کی دہائی میں کئی آپریشن پایہ تکمیل تک پہنچائے ۔ سربجیت سنگھ کیس سے متعلقہ سابق انٹیلی جنس افسر نے بتایاکہ سربجیت سنگھ کو رائے نے خفیہ مشن پر پاکستان بھیجاتھالیکن اُ س نے جو مشن مکمل کیا، وہ بے فائدہ نکلا،جاسوس اور اُن کے خاندانوں نے بھاری قیمت چکائی ، سربجیت پڑوسی ملک میں جا کر دہشتگردی میں ملوث تھا۔ اُن کاکہناتھاکہ سربجیت سنگھ اپنا مشن مکمل کرکے پاکستان سے فرار ہوتے وقت پکڑاگیا،معاملہ میڈیا میں آنے اور اُ س کی بہن دلبیر کور کی سیاسی کاوشوں کی وجہ سے سربجیت سنگھ کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ہوئیں اوراُن کے اہل خانہ کیلئے مالی معاونت کا اعلان کیاگیاتاہم انٹیلی جنس افسر کا نام یا مزید شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ بھارتی میڈیا کے انٹیلی جنس ذرائع کاکہناتھاکہ ایسے بہت سے جاسو س ہیں جو پاکستان میں اپنا مشن مکمل کرکے واپس آچکے ہیں لیکن اپنی رقم کی حصول کیلئے عدالتی دروازے کھٹکھٹانے پڑے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں