پی پی 48سے الیکشن کیلئے احسان شاہ اہل ہوگئے ، عدالتی فیصلے تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے : سپریم کورٹ

پی پی 48سے الیکشن کیلئے احسان شاہ اہل ہوگئے ، عدالتی فیصلے تک نوٹیفکیشن جاری ...
پی پی 48سے الیکشن کیلئے احسان شاہ اہل ہوگئے ، عدالتی فیصلے تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے : سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ًاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے پنجاب اسمبلی کے لیے ن لیگ کے امیدوار احسان شاہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے اسناد کا ریکارڈ طلب کرلیاہے ۔ عدالت ن ے اپنے ریمارکس میں کہاکہ حیرت ہے ، جعلی ڈگری والوں نے بھی پانچ سال پارلیمنٹ میں پورے کیے ، وہ وزیراعظم بھی بن سکتاتھا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے احسان شاہ کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے احسان شاہ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ کامیابی کی صورت میں عدالتی فیصلہ آنے تک نوٹیفکیشن جاری نہ کیاجائے ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 62,63پر پورااترنا آسان کام نہیں ، لوگوں کی نمائندگی کرنیوالوں کو ایماندار ہوناچاہیے ۔