پیپلزپارٹی کے رانا فاروق سعید الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

پیپلزپارٹی کے رانا فاروق سعید الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار
پیپلزپارٹی کے رانا فاروق سعید الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے الزام ثابت نہ ہونے پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79سے پیپلزپارٹی کے امیدوار رانا فاروق سعید کوالیکشن کیلئے اہل قراردیدیاہے ۔ ریٹرننگ افسرا ور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف رانا فاروق کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے کی ۔ دوران سماعت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ عدالت نے ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد قراردیاہے کہ رانا فاروق سعید کے انکم ٹیکس نادہندہ ہونے کا الزام ثابت نہیں ہوالہٰذا اُنہیں الیکشن کیلئے اہل قراردیاجاتاہے ۔

مزید : لاہور