پریذائیڈنگ افسران 10 مئی کو پولنگ سٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیں: الیکشن کمیشن

پریذائیڈنگ افسران 10 مئی کو پولنگ سٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیں: الیکشن کمیشن
پریذائیڈنگ افسران 10 مئی کو پولنگ سٹیشنز کا کنٹرول سنبھال لیں: الیکشن کمیشن

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسروں کو 10 مئی تک پولنگ سٹیشنوں کا کنٹرول سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران 10 مئی کی رات پولنگ سٹیشنوں میں قیام کریں۔ الیکشن کمیشن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام پریذائیڈنگ افسران متعلق پولنگ سٹیشنوں کا کنٹرول 10 مئی کو سنبھال لیں اور 10 مئی رات وہیں قیام کریں۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولنگ کا سامان 10 مئی کو پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا جو گیارہ مئی کو پریذائیڈنگ افسران کے سامنے کھولا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد