میڈیا خفیہ فنڈ کیس کی سماعت کل تک ملتوی، اٹارنی جنرل طلب

میڈیا خفیہ فنڈ کیس کی سماعت کل تک ملتوی، اٹارنی جنرل طلب
میڈیا خفیہ فنڈ کیس کی سماعت کل تک ملتوی، اٹارنی جنرل طلب

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا خفیہ فنڈ سے متعلق کیس کی سماعت اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی کے باعث کل تک ملتوی کر دی گئی ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ عوام کو حق ہے کہ وہ جان سکیں کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہوا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ عوام کو یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کا پیسہ کہاں خرچ ہوا، آڈٹ کے بعد سب پتہ چل جائے گا کہ کس نے کتنی رقم لی۔ اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو عدالت اب دعوت نامہ بھیجنے سے رہی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا ہے۔

مزید : اسلام آباد