مسلم لیگ ن نے رحمان ملک کے منی لانڈرنگ کے الزامات مسترد کردیئے

مسلم لیگ ن نے رحمان ملک کے منی لانڈرنگ کے الزامات مسترد کردیئے
مسلم لیگ ن نے رحمان ملک کے منی لانڈرنگ کے الزامات مسترد کردیئے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءاور سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی طرف سے لگائے جانیوالے منی لانڈرنگ کے الزامات مسترد کردیئے ہیں ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹرپرویز رشید کہاکہ رحمان ملک جھوٹاشخص ہے ، لیگی قیادت پر لگائے گئے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ گیارہ مئی کو عوام کی عدالت میں جارہے ہیں ، عوام فیصلہ کرے گی ۔ نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماءرانا ثناءاللہ نے کہاکہ رحمان ملک کی طرف سے پیش کی جانیوالی دستاویزات میں کوئی صداقت نہیں ، پانچ سال پیپلزپارٹی کی حکومت نے پورے کیے ہیں ، وہ پانچ سال پہلے اِنہی دستاویزات کو عدالتوں میں کیوں نہیں لے کر گئے ؟ الیکشن کے دنوں میں وہ توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیگی رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہاکہ پروبھٹو پارٹی ،ا ینٹی بھٹوپارٹی میں بدل چکی ہے ، رحمان ملک نہ سیاستدان تھے ، ہیں اور نہ ہی بن سکتے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ شیر کاایک پنجہ بلے کے پرخچے اُڑادے گا، پی ٹی آئی کا انتخابی نشان گالی اور ایم کیوایم کاگولی ہوناچاہیے ۔

مزید : قومی