بھارت کا زخمی قیدی کو حوالے کرنے سے انکار، ثناءاللہ کی حالت سے ڈاکٹر مایوس ہیں : پاکستانی ہائی کمشنر

بھارت کا زخمی قیدی کو حوالے کرنے سے انکار، ثناءاللہ کی حالت سے ڈاکٹر مایوس ...
بھارت کا زخمی قیدی کو حوالے کرنے سے انکار، ثناءاللہ کی حالت سے ڈاکٹر مایوس ہیں : پاکستانی ہائی کمشنر

  



چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے زخمی قیدی کو پاکستان کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر کاکہناہے کہ ثناءاللہ کی حالت سے ڈاکٹر پرامید نہیں ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی نے مقبوضہ کشمیر کی جیل میں تشدد کانشانہ بننے والے پاکستانی ثناءاللہ کو اسلام آباد کے حوالے کرنے سے معذرت کرلی ہے ۔چندی گڑھ کے ہسپتال میں ثناءاللہ کی عیادت کے بعد پاکستانی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیر نے کہاکہ افسوس سے کہناپڑرہاہے ، ثناءاللہ کی حالت بہتر نہیں ہوئی ، بہت زیادہ چوٹیں آئی ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ ثناءاللہ بخارمیں مبتلاءہے ، بلڈ پریشر کو عارضی طورپر برقرار رکھنے کی کوشش جاری ہے ، حالت اب بھی تشویشناک ہے ۔ ہائی کمشنر نے کہاکہ پانچ سو پاکستانی قید ی بھارت کی مختلف جیلوں میں اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں ، بھارت سے مطالبہ کیاہے کہ معاملے کی تحقیقات سے آگاہ کیاجائے ۔

مزید : قومی