شادی کی تردید۔ ۔ ۔ میں اکیلی نہیں ، اس ”حمام “میں سب” ننگے“ ہیں : وینا ملک
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی اور کہاکہ بولڈسین کرنیوالی وہ اکیلی اداکارہ نہیں لیکن پھر بھی اُ نہیں تنقید کا نشانہ بنایاجاتاہے ۔ایک بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں” سٹنٹ کوئین“ وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی انوکھا کام نہیں کیا ، اکثر فلموں میں بڑی بڑی اداکارائیں بولڈ سین کرتی رہی ہیںلیکن بولڈ سین پر وہ اپنے خلاف ہونے والی تنقید پرحیران ہیں۔ وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی قیدی سربجیت کے کیس سے متعلق ایک بیان دیا تھا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر نفرت سے بھرپور تبصروں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وینا ملک نے حسب معمول ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کی خبروں کی بھی تردید کردی۔