الیکشن کمیشن نے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو ہٹانے کا حکم دے دیا

الیکشن کمیشن نے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو ہٹانے کا حکم دے دیا
الیکشن کمیشن نے آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو کو ہٹانے کا حکم دے دیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) کے چیف ایگزیکٹو جاوید پرویز کو ہٹانے کا حکم دے دیا ہے اور تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو جاوید پرویز کو سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے تعینات کیا تھا جو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے باوجود عہدے پر براجمان ہیں جبکہ ان پر راجہ پرویز اشرف کے ساتھ سیاسی وابستگی کا بھی الزام ہے۔ الیکشن کمیشن نے جاوید پرویز کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے اور تین دن میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید : اسلام آباد