زرداری کے بعد صدر کی کرسی پر میری باری ۔ ۔ ۔قوم غلطی نہ کرے ،عوام سے مل کر پاکستان بچانا ہے :نوازشریف

زرداری کے بعد صدر کی کرسی پر میری باری ۔ ۔ ۔قوم غلطی نہ کرے ،عوام سے مل کر ...
زرداری کے بعد صدر کی کرسی پر میری باری ۔ ۔ ۔قوم غلطی نہ کرے ،عوام سے مل کر پاکستان بچانا ہے :نوازشریف

  



ساہیوال+کبیروالا (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے صدر ِ مملکت آصف علی زرداری کے بعد ملک کا صدر بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایوانِ صدر کے بجائے عوام میں رہیں گے ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ اگر قسمت مجھے ایوان صدر لے گئی تو میں وہاں نہیں بلکہ آپ لوگو ں کے ساتھ رہوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل اور مصیبت میں ہے ، پاکستان کو مل کر بچانا ہے ،لوڈشیڈنگ ختم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہیں بھی نظر نہیں آتی لیکن اپنی جگہ پر کھلاڑی کو آگے کر دیا ہے ۔ نوجوانوں سے مخاطب ہو کر ان کا کہنا تھا کہ آپ میری ٹیم ہو اور آپ کے ساتھ مل کر میں پاکستان کو بچانا اور آگے لے کر جانا ہے ،کچھ لوگ جوانوں کو اپنے ووٹ کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے پاس اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے آیا ہوں ، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے اور پاکستان میں سے لوڈشیڈنگ کو ختم کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ کوئی جائے اور پیپلز پارٹی کو ڈھونڈ کر لائے یا آصف زرداری خود ہی ایوان صدرسے نکل کر میدان میں آجائیں۔ نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان مصیبت میں ہے ، وہ اپنے لئے نہیں پاکستان کے لئے عوام کے پاس آئے ہیں، عوام کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کس نے کیا کیا ہے اور کون کس کے ساتھ ملا ہوا ہے ، ہمارے زمانے میں لوڈشیڈنگ، کرپشن اور قتل وغارت گری کا نام و نشان بھی نہیں تھا لیکن آج ملک اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے ، صنعتوں کا پہیہ رکا ہوا ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی کشتی ہچکولے کھارہی ہے اور ملک بڑی مشکل میں ہے لیکن مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آکر عوام کے

 ساتھ مل کر ملک کو ان مصیبتوں سے نکالے گی اور وہ مقام دلائے گی جس کا یہ مستحق ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ انتخابات کو کھیل سمجھ رہے ہیں۔ 11 مئی کو ملک میں حکومت کی تبدیلی کے لئے انتخابات نہیں ہورہے بلکہ ملک کے مقدر کا فیصلہ ہونا ہے ، ان کی قوم سے اپیل ہے کہ 11مئی کوغلطی نہ کریں ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا۔ ہم نے کرکٹ بھی کھیلی اورایٹم بم بھی بنایاہے، ہمارے ہی دور میں ملک سے اندھیروں کا خاتمہ اور ملکی اداروں کی بحالی ہوگی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہی وہ ٹیم اور وڑن ہے جو ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ۔

مزید : ساہیوال /اہم خبریں