پشاور میں دہشت گردوں کا گرڈ سٹیشن پر حملہ ،پولیس کی جوابی کارروائی

پشاور میں دہشت گردوں کا گرڈ سٹیشن پر حملہ ،پولیس کی جوابی کارروائی
پشاور میں دہشت گردوں کا گرڈ سٹیشن پر حملہ ،پولیس کی جوابی کارروائی

  



پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردوں نے شیخ محمدی گرڈ سٹیشن پر حملہ کردیا ہے ،پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر میں شیخ محمدی گرڈ سٹیشن پردہشت گردوں نے حملہ کردیا ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی دہشت گردوں نے اسی گرڈ سٹیشن پر حملہ کرکے 7 افراد کو جاں بحق کردیا تھا ، حملے سے گرڈ سٹیشن کو شدید نقصان پہنچا اورقومی خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا،حملے کے بعد اس گرڈ سٹیشن پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی۔

مزید : پشاور