بلوچستان میں ایف سی کو پولیس کے اختیار ات مل گئے
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے کہا ہے کہ ایف سی کو صوبے میں 15دن کے لئے پولیس کے اختیارات دیدیئے گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوج تعینات نہیں کی جائے گی بلکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 5پولیس اور 5ایف سی کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے فوج صرف کوئیک رسپانس فورس کے طور پر کام کر ے گی، سیکرٹری داخلہ نے مزید بنایا عالی بگٹی کا کل ڈیرہ بگٹی جانے کا ارادہ ہے جس کیلئے انھیں مکمل سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔