ہم نے دہشتگرد پکڑے، این اے پی نے رہا کئے: سراج الحق
پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے رہنما سراج الحق نے کہا کہ وہ جب وزیر تھے تو خیبر پختونحوا ہ میں آزادانہ پھرتے تھے ، انہوں نے کہ وہ ان کے دور میں یہ سہولت سب کیلئے تھی کہ سیاسی جماعتوں کے رہنما رکشوں میں سفر کرتے تھے ، ڈان نیوز سے گفتگو کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم نے دہشتگردو ں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جبکہ جب اے این پی کی حکومت آئی تو انہوں نے دہشتگردوں کو جیلوں سے رہا کر دیا جس کی وجہ سے خود کش حملے شروع ہو گئے ، سراج الحق نے کہ اگر دوبارہ صوبے میں ان کی حکومت آئی تو وہ عملی اقداما ت کر کے صوبے کو دو بارہ امن کا گہوارہ بنا دیں گے۔