ڈرون حملے مشرف اور متحدہ مجلس عمل نے شروع کروائے :اسفند یارولی

ڈرون حملے مشرف اور متحدہ مجلس عمل نے شروع کروائے :اسفند یارولی
ڈرون حملے مشرف اور متحدہ مجلس عمل نے شروع کروائے :اسفند یارولی

  



پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک)اے این پی کے سربراہ اسفند یارولی نے کہا ہے کہ پاکستان پر ڈرون حملے مشرف نے شروع کروائے اور اس عمل میں ایم ایم اے اسکے ساتھ شامل تھی جس نے آئین میں اٹھارویں ترمیم کرکے پارلیمنٹ کے اختیارات مشرف کی جھولی میں ڈالے ، ڈان نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو ایم ایم اے کی حکومت نے پالا جب صوبے میں اے این پی کی حکومت آئی تو خود کش حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کو ختم کرنے کیلئے ہم نے ان کے ساتھ مذاکرات کئے اور سوات میں شرعی عدالتیں بھی قائم کیں جو ایم ایم اے نہیں کی تھیں مگر شدت پسند اس سے بھی آگے نکلے اور انہوں نے بو نیر پر حملہ کیا اور پھر لڑائی شروع کر دی،انہوں نے کہا اگر خیبر پختونحواہ میں پھرسے مذہبی جماعتوں کی حکومت آئی تو صوبے کا وہی حال ہوگا جو سوات کا ہوا تھاجب سکولوں کو بموں سے اڑایا گیا، عورتوں کوکوڑے مارے گئے جس کی وجہ سے سوات کے لوگ بھاگ کر صوبے کے دوسرے حصوں میں چلے گئے ، انہوں نے کہا کہ اگر دوبارہ صوبے میں ایم ایم اے کے دور والی حکومت آئی تویہ سلسلہ دوبارہ شروغ ہو جائے گا اور پھر ہمیں بھاگ کر پنجاب میں پنا ہ لینی پڑے گی۔

مزید : پشاور