شرپسندوں کا ایجنڈاکامیاب نہیں ہو نے دیں گے:باروزئی
کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان غوث بخش باروزئی نے کہا ہے بلوچستان میں الیکشن مہم زوروں پر ہے اور شر پسندوں کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہو نے یا جائے گا حملے صر ف بلو چستان میں نہیں بلکہ پشاور اور کراچی میں بھی ہو رہے ہیں بات صر ف یہ ہے کہ بلوچستان میں پہاڑ ہو نے کی وجہ سے گونج زیادہ سنائی دیتی ہے ۔جیو نیوز کے ساتھ گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہ جوں جوں انتخابات قریب آرہے ہیں وہ قوتیں جو الیکشن روکنے کے حق میں ہے زیادہ متحرک ہو رہی ہیں لیکن وہ ان پارٹیوں اورعوام کو سلا م پیش کر تے ہیں جو الیکشن میںبھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ غو ث بخش باروزئی نے کہا کہ قوم پرست پارٹیاںجن کے انتخابات کے بارے میں بہت سارے تحفظات تھے وہ بھی بھرپور طریقے سے کمپین میں حصہ لے رہی ہیں۔