فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے ‘اداکار شان

فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے ‘اداکار ...

  

لاہور(آئی این پی) اداکار شان نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے صرف باتیں نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے ‘سنجیدہ لوگ متحدہو جائیں تو انڈسٹری کو چند دنوں میں پاؤں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ اپنے ایک انٹرویواداکار شان نے کہاکہ فلم انڈسٹری کیلئے بہت سی باتیں ہو چکی ہیں اب عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے نہ صرف فلم انڈسٹری کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے بلکہ پاکستانی سینماؤں پر بھی پاکستانی کے بجائے بھارتی فلموں کا عروج ہے اور ہماری فلم ثقافت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔

مزید :

کلچر -