کرینہ کپور اور اجے دیوگن کی فلم کی شوٹنگ 15مئی سے شروع ہو گی

کرینہ کپور اور اجے دیوگن کی فلم کی شوٹنگ 15مئی سے شروع ہو گی

  

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار اجے دیوگن کی فلم سنگھم ٹو کی شوٹنگ کا نیا اسپیل شمالی گووا میں 15 مئی سے شروع ہوگا۔فلم کی زیادہ تر عکسبندی سیٹ پر کی جائے گی۔روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی 2011کی سپرہٹ فلم سنگھم کے سیکوئل کی ہدایات بھی روہت شیٹی ہی دے رہے ہیں ۔پریکوئل کے برعکس کاجل اگروال کی جگہ کرینہ کپور خان اجے دیوگن کی ہیروئن بنی ہیں جبکہ فلم ساز و اداکار امول گپتے بھی ان کے ساتھ اہم کردار ادا کریں گے۔ فلم کی کہانی ایک ایماندار پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اجے دیوگن نبھارہے ہیں اور انھوں نے اس کے لیے کافی تیاری بھی کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق شمالی گووا میں شوٹنگ کا شیڈول 15روز کا ہے جو 15مئی سے شروع ہوگااس دوران سمندر کے کنارے مناظر کشی کی بجائے تمام تر شوٹنگ ان ڈور یعنی سیٹ اور گھر کے اندر کی جائے گی اور اس سلسلہ میں ہدایتکار حال ہی میں گووا کا دورہ کرکے وہاں کے ایک گاؤں سیولیم کے کچھ مقامات کا انتخاب بھی کرلیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں عکسبندی کا پہلا اسپیل گزشتہ دنوں ممبئی میں مکمل کیاگیا۔جس دوران فلم کے دونون مرکزی کرداروں کی تصاویر بھی میڈیا کے لیے جاری کی گئیں۔اطلاعات کے مطابق کرینہ کپور ’’سنگھم 2‘‘ میں متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی ایک مراٹھی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں اور اس کے لیے انھوں نے مراٹھی لب لہجے پر کافی حد تک عبورحاصل کرلیا ہے ۔

مزید :

کلچر -