فلم ’’دیکھ تماشا دیکھ‘‘ کی خصوصی خفیہ اسکریننگ ملتوی

فلم ’’دیکھ تماشا دیکھ‘‘ کی خصوصی خفیہ اسکریننگ ملتوی

  

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ ہدایت کار فیروز عباس خان کی فلم ’’دیکھ تماشا دیکھ’’ کی خصوصی خفیہ اسکریننگ نہ ہوسکی۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیروز عباس خان نے ممبئی اپنے گھر کے قریب واقع ایروز سینما میں اپنی فلم کی خفیہ طور پر اسکریننگ رکھی تھی تاہم اس دوران کچھ نا معلوم افراد پہنچ گئے اور انہوں نے شرکاء کو بد گمان کیا کہ فلم بھارت پالیسی کے خلاف ہے اور ان کی وجہ سے فلم کی سکریننگ ملتوی کرنی پڑی۔ انہیں سمجھ نہیں آئی کہ لوگ ان کی فلم کی سکریننگ کو ہونے سے کیوں روک رہے ہیں کیونکہ بے جا مداخلت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم نسلی تضاد کے موضوع پر بنائی گئی ہے جو کہ بھارت میں اہم مسئلہ ہے۔ فلم کو سینما گھروں میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی تاہم وہ اس فلم کے پیچھے کی کہانی صحیح معنوں میں بیان کر کے یہ اجازت ضرور لیں گے چاہے کوئی جتنی بھی رکاوٹیں ڈال دے وہ پر امید ہیں کہ فلم ضرور چلے گی۔

مزید :

کلچر -