ہالی ووڈ فلم اسپائڈرمین ایک بار پھر چھا گئی

ہالی ووڈ فلم اسپائڈرمین ایک بار پھر چھا گئی

  

لاس اینجلس (آئی این پی) ہالی ووڈ فلم اسپائڈر مین ایک بار پھر سینما سکرین پر چھا گئی ۔مارول کامکس کے کردار پر مبنی ’’اسپائڈرمین‘‘ سیریز کی چھٹی فلم ’’ دی امیزنگ اسپائیڈرمین ٹو‘‘ 9کروڑ 20 لاکھ ڈالر کماکر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پرآگئی ہے۔فلم میں ایک بار پھر اینڈریو گارفیلڈ نے پیٹرپارکر اور ایما اسٹون نے گوین اسٹیسی کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم میں اس بارنئے ولن’’الیکٹرو‘‘ کے روپ میں جیمی فوکس ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔رومانٹک کامیڈی فلم ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر رہی۔فلم کی کہانی مارک نامی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی اور دولڑکیوں سے پیار کا ناٹک کر کے انھیں دھوکا دیتا ہے۔ یہ تینوں خواتین ایک ساتھ مل کر مارک کو سبق سکھانے کی ٹھان کر بدلہ لیتی ہیں۔تیسرے نمبر پر فلم’’ہیون از فار رئیل‘‘ رہی۔

مزید :

کلچر -