فلم’’ٹو سٹیٹس‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

فلم’’ٹو سٹیٹس‘‘ باکس آفس پر چھا گئی

  

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی رومانٹک فلم ’’ٹو سٹیٹس‘‘ سو کروڑ کلب کی ممبر بننے والی دو ہزار چودہ کی پہلی فلم بن گئی۔ فلم نے بھارت میں اکیانوے کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپیکا بزنس کر لیا ہے۔ بالی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کی فلم’’ٹو سٹیٹس‘‘ نے ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی دنیا بھر میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا تھا۔ رومانوی فلم اب بھارت میں بھی سو کروڑ کلب کی ممبر بننے کو ہے۔ فلم مسلسل تین ہفتوں سے باکس آفس پر چھائی ہے۔ بالی وڈ ذرائع کے مطابق چھتیس کروڑ کے بجٹ سے بنی فلم ’’ٹو سٹیٹس‘‘نے اکیانوے کروڑ اڑسٹھ لاکھ کا بزنس کر لیا ہے۔ دومختلف خاندانوں پر بنی اس فلم میں امریتا سنگھ بھی جلوہ گر ہوئی ہیں۔

مزید :

کلچر -